16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:56
نیپرا کی کے ای ایس سی کو فی یونٹ 32 پیسے اضافہ کی اجازت
جنگ نیوز -
کراچی...نیپرا نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 32 پیسے اضافہ کی اجازت دے دی ہے جبکہ اسی مد میں سہ ماہی ٹیرف تعین کی درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کرلیا ہے ۔چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ادارے نے ٹیرف اضافے سے متعلق کے ای ایس سی کی درخواستوں پر آج اسلام آباد میں سماعت مکمل کی ، کے ای ایس سی نے جولائی کیلئے 35 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جبکہ نیپرا نے اسے 32 پیسہ فی یونٹ ٹیرف بڑھانے کی اجازت دی ،صارفین سے یہ اضافہ اگست کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، کے ای ایس سی نے مئی سے جولائی کے ٹیرف میں بھی فی یونٹ 39 پیسہ اضافہ کی درخواست دے رکھی ہے جس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، چیئرمین نیپرا نے کے ای ایس سی کو بجلی بل کی رقم میں راونڈ آف بلنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ایوریج بلنگ شکایات پر بھی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ۔