16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:56
کے ایس ای میں تیزی،100انڈیکس میں68پوائنٹس کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی اور انڈیکس گیارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔منگل کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا مگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مارجن میں اضافے کی منظوری کی اطلاعات نے مارکیٹ کے منفی رحجان کو مثبت میں تبدیل کردیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 68پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار238پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم دو کروڑ شیئرز رہا۔ سب سیز یادہ کام فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 91پیسے اضافے کے ساتھ47 روپے 73پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس81 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار749پوائنٹس پر بند ہوا۔