16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:56
بھارت: اناہزارے کو 7دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا، 14سوحامی گرفتار
جنگ نیوز -
نئی دہلی...بھارت کے سماجی کارکن انا ہزارے کوعدالتی تحویل میں لے کر 7 روز کے لئے تہار جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ سماجی کارکن انا ہزارے نے اپنی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے اس لیے انہیں 7 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر تہار جیل بھیج دیاگیا ۔اناہزارے کو آج صبح امن احکامات کوتوڑنے اور بھوک ہڑتال کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے اسپیشل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔انا ہزار ے کے ساتھ ان کئی ساتھیوں کو بھی سات دن کے جوڈیشل ریمانڈپر بھیج دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ملک بھر سے ان کے 1400 افراد کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔کمشنر دلی پولیس بی کے گپتا کے مطابق انا ہزارے کو سیکشن 144 کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ضمانت پر رہائی مل سکتی تھی۔