تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:56

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

جنگ نیوز -
پشاور...پروونشل ڈاکٹرزایسو سی ایشن کی کال پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مغوی ڈاکٹر بلال کی بازیابی کے لئے ڈاکٹروں نے ایک روزہ ہڑتال کی۔ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر شاہ سوار نے مغوی ڈاکٹر بلال کی بازیابی کے لئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈاکٹر بلال کو تین دن میں بازیاب نہ کرایا گیا تو صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کی جائے گی۔ حیات میڈیکل کمپلیکس میں صرف ایمرجنسی کور دیا گیا۔ جبکہ باقی مریضوں کا روز مرہ معمول کے مطابق طبی معائنہ نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.