16 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:50
دریائے ستلج میں طغیانی،ملحقہ آبادی کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت
جنگ نیوز -
پاکپتن...پاکپتن کے قریب دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث فلڈ وارننگ جار ی کردی گئی ہے اور دریا سے ملحقہ آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکپتن انتظامیہ کے مطابق دریا میں فی الحال نچلے درجے کا سیلاب ہے جس سے آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں 70ہزار کیوسک پانی کا ریلا ہیڈ سلیمانکی پہنچے گا،سیلاب کی متوقع صورتحال کے باعث پاکپتن میں6اور عارف والہ میں3،ریلیف کیمپ قائم کرکے عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اعلانات میں دریاسے ملحقہ رہائشی علاقوں کے عوا م کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔