16 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:50
پنجاب میں ڈینگی کے مزید مریض سامنے آگئے،تعداد110ہو گئی
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں مزید 24مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، فیصل آباد میں 2 اور مظفر گڑھ میں بھی ایک مریض سامنے آیا۔لاہور کے سروسز اسپتال میں 18، جنرل اسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ایک ایک جبکہ نجی اسپتالوں میں چار مریضوں میں ڈینگی وائرس پایا گیا ہے۔ فیصل آباد میں 2 اور مظفر گڑھ میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے۔ تمام ای ڈی اوز ہیلتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کی سخت نگرانی کی جائے اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔