16 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:50
2013میں سی این جی لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی،ڈاکٹر عاصم
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ گیس کے وسائل دستیاب ہوگئے تو دسمبر 2012ء کے بعد سی این جی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کو بریفنگ میں ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ موجودہ گیس وسائل میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ آئندہ برس دسمبر تک رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گھروں پر گیس کے جنریٹرز چلانے کی روک تھام کے لیے الیکٹرانک میٹرز لگائے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیرپٹرولیم نے کہا کہ صوبوں کو رائلٹی کی مد میں جو رقم حاصل ہوتی ہے اسے اضلاع کی ترقی پر خرچ ہونا چاہئے۔