تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:50

لاہور:نشترکالونی جعلی مقابلہ،7دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے نشترکالونی جعلی پولیس مقابلہ کیس میں آئی جی پولیس پنجاب کوسات روز میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی، نشترکالونی جعلی پولیس مقابلے میں ملوث کانسٹیبل آصف کی والدہ نے ہائی کورٹ میں سی سی پی او اور دیگر اعلیٰٰ افسروں کوشامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے۔چیف جسٹس ہائی کورٹ اعجازاحمد چوہدری نے آئی جی پنجاب کو جعلی پولیس مقابلے میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی کاحکم د یتے ہوئے رپورٹ سات دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.