16 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:1
پاکستان کے اربش خان انٹرنیشنل موئی تھائی چیمپئن شپ کے فائنل میں
جنگ نیوز -
بینکاک…...انٹرنیشنل موئی تھائی چیمپئن شپ میں پاکستان کے اربش خان فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ بھارتی کھلاڑی سے ہوگا۔تھائی لینڈ میں جاری تیسری اوپن موئی تھائی چیمپئن شپ میں پاکستان کے 15سالہ اربش خان ویت نام کے کک باکسر کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے پہلے ازبکستان کے کک باکسر کو مات دی۔ فائنل میں اربش خان کا مقابلہ بھارت کے خالد بن علی ہدایت سے ہوگا،چیمپئن شپ میں 60ممالک کے کک باکسر حصہ لے رہے ہیں ، اربش خآن نے مارچ میں ہونی والی جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ مین بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔