تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:1

لوڈ شیڈنگ کا مسئلہختم نہ ہواتو عدلیہ سے رجوع کرینگے، کرامت اللہ

جنگ نیوز -
پشاور...خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیدنگ کا مسلہ حل نہ ہوا تو پھر مسلے کے حل کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گااسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو پیسکو ولی محمد خان اور چیمبر آف کامرس کے نمایندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس کے خاتمہ کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے۔ اسپیکر کرامت اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ امیر حید ر ہوتی کی موجودگی میں چیئرمین واپڈا اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کو بلائیں گے، جن سے صوبہ میں جاری لوڈشیڈنگ پر بات کی جائے گی۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ اگر اس سے بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے بجلی چوری کیلئے پیسکو انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.