تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:1

لاہورہائیکورٹ،سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کی بحالی کی درخواست

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کی بحالی کی درخواست کی سماعت 8ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کوجواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی لاہورہائی کورٹ میں سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کی بحالی کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے پنجاب حکومت کی طرف سے کیس پر جواب داخل نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سعد رفیق،سینیٹرپرویز رشید اورذوالفقار کھوسہ کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر شمائلہ رانا کی بحالی کے حوالے سے ضرور جواب داخل کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.