16 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:1
لاہور ہائیکورٹ کی عمارت میں بم کی افواہ
جنگ نیوز -
لاہور...لاہورہائی کورٹ میں بم کی اطلاع ملنے پربم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ پہنچ گیا ،تلاشی کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا گیا ۔آج صبح ون فائیو پر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ میں بم رکھا گیا ہے، اطلاع ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ ہائی کورٹ پہنچ گیا اورسرچ آپریشن شروع کردیا،عملے نے عدالتوں اورپارکنگ کی جامہ تلاشی کے بعد عمارت کوکلیئرقرار دیدیا،جس کے بعد ہائی کورٹ میں معمول کے مطابق کام شروع ہوا،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔