16 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:1
مونس الٰہی کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور...این آئی سی ایل اسکینڈل میں ایم پی اے مونس الٰہی کیخلاف کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔مونس الٰہی کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج مجاہد مستقیم کی عدالت میں پیش کیا گیا ،تاہم ڈسٹرکٹ جج کے چھٹی پرہونے کے باعث آج کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔جس پر مونس الہی کو ایف آئی اے ٹیم واپس لے گئی۔کیس کی سماعت اب 18 اگست کو ہو گی۔ مونس الٰہی کی پیشی کے موقع پر عدالت میں مسلم لیگ ق کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔