16 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:35
حکومت میں شمولیت کے لیے گورنر سندھ اور صدر کے درمیان مشاورت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے منگل کی شب ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کراچی میں امن وامان سمیت کراچی و سندھ کے بلدیاتی اموراور دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔جبکہ سندھ کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی اور صوبائی وزراء کی کابینہ میں واپسی سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔واضح رہے کہ گورنر سندھ گذشتہ دنوں ہی لندن کے دورے سے واپس کراچی پہنچے ہیں جہاں ذرائع کے مطابق انکی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات اور مشاور ت بھی ہوئی ہے