16 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:35
ایم کیو ایم والے ہمارے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں ،فردوس عاشق اعوان
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر اطلاعت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے ہمارے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں ، اگر وہ حکومت میں واپس آجائیں تو ٹھیک ہے وہ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ بات انھوں نے پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے مولا جٹ، نوری نت اور سب کی بھڑکیاں سن لیں، اور پیپلز پارٹی نے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا جبکہ مسلم لیگ نواز نے 14 اگست کو بھی قوم کو تقسیم کیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز لیگ دھمکی دینے کی باتیں کر کے بچکانہ سیاست نہ کرے اور رائیونڈ کے گرد گھومنے والے مفادات پاکستان کے حق میں نہیں ہو سکتے۔ وفاقی وزیر اطلاعت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے فاٹا کا 110 سالہ پرانا قانون ختم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 185 سول اعزازات میں چند افراد کو ٹارگٹ کرنا درست نہیں۔