تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:35

فیصل آباد : نوجوان کے قتل پر مشتعل افراد کا مظاہرہ،پولیس سے جھڑپیں

جنگ نیوز -


فیصل آباد…فیصل آباد میں نوجوان کے قتل کے خلاف مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد زخمی ہوگئے، مظاہرین نے قاتل کے گھر کو آگ لگادی۔پولیس کے مطابق ماناوالہ کے علاقہ میں دو گروپوں میں رنجش کی بناء پر لڑائی اور تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک 18 سالہ نوجوان عدیل ہلاک ہوگیا۔ قتل کے خلاف ورثاء اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور شیخوپورہ روڈ پر لاش رکھ کر ٹریفک بلاک کردی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو مشتعل مظاہرین نے پتھراوٴ کردیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی پتھراوٴ اور شیلنگ سے پولیس اہل کار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے قاتل کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور گھر کو آگ لگادی۔ ڈی پی او فیصل آباد رائے طاہر کے مطابق نوجوان کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.