16 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:35
لاہور:سلیم شہزاد کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
جنگ نیوز -
لاہور… لاہورمیں صحافی سلیم شہزاد قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ آئی ایس آئی اور آئی بی کے سینئر عہدیدار کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جن سے پانچ گھنٹے تک مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے گئے۔سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوا،اجلاس کے بعد کمیشن کے ارکان وفاقی سیکرٹری تیمور عظمت عثمان اور پی ایف یو جے کے صدر پرویزشوکت نے میڈیا کو بتایاکہ،آئی ایس آئی اورآئی بی کے سینئراہلکاروں نے کمیشن کے سوالات کے جوابات دئیے ،اب کمیشن نے آئی ایس آئی اورآئی بی کو دس روز میں تحریری موقف پیش کرنے کاحکم دیاہے جس کے بعد کمیشن اسکا جائزہ لے گا۔جوڈیشل کمیشن کا آئندہ ااجلاس پانچ ستمبر کوہوگا۔