16 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:46
لوکل گورنمنٹ کابل سندھ اسمبلی میں پیش ہوا تو گھیراوٴ کرینگے،ظفر جھنڈیر
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ دوست اتحادکے چیئرمین ظفر جھنڈیرنے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ کابل پیش کیاگیا تواسمبلی کا گھیراوٴ کیا جائے گا۔اپنی رہائش گاہ پراے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ظفر جھنڈیرکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین کولوکل گورنمنٹ بل منظورکرانے میں مشکلات ہونگی ، انھوں نے صدر مملکت سے اپیل کی کہ وہ ضد اور اناچھوڑ دیں اورصوبے میں کمشنری نظام بحال کریں۔ظفرجھنڈیرنے کہا کہ کراچی کودار الحکومت بنانے سے تمام جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ اس موقع پرشاہی سیدنے کہا کہ اے این پی سندھ میں کمشنری نظام کے حق میں ہیں اورانھوں نے بلدیاتی نظام کے خاتمہ کے لئے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔