تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:57

چین ،پاکستان میں موبائل سیٹ پلانٹ اورتحقیقی شعبہ قائم کرے،زرداری

جنگ نیوز -


کراچی …صدر آصف زرداری نے چین کی ٹیلے کام کمپنی زیڈ ٹی ای پر زور دیاہے کہ وہ پاکستان میں موبائل سیٹ کی تیاری کا پلانٹ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کر ے۔ صدر کا کہنا ہے کہ پاک چین مضبوط تعلقات خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے بہت اہم ہیں۔ایوان صدر اسلام آباد میں چینی ٹیلے کام کمپنی زیڈ ٹی ای کے وفد نے صدر زرداری سے ملاقات کی اور ٹیلے کام کے شعبے میں تعاون اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکن دو طرفہ تجارتی حجم گنجائش سے بہت کم ہے جسے بڑھایا جانا چاہئے۔ صدر نے چینی کمپنیز پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دی گئی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔صدر نے زیڈ ٹی ای کے وفد سے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت کی تکنیکی استعداد بڑھانے میں تعاون کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.