تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:57

نیشنل پاور کنسٹرکشن کے 88فیصد شیئرز فروخت کے لیے پیش

جنگ نیوز -
کراچی …نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کے 88 فی صد حصص کی فروخت کے لیے اظہار دل چسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ نج کاری کمیشن کے مطابق نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کے 88 فی صد فروخت اور 12 فی صد ملازمین کو دیے جائیں گے۔ 88 فی صد حصص کے لیے اظہار دل چسپی کی درخواستیں 17 ستمبر 2011 کی شام 5 بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ درخواست گزار کو 5 ہزار ڈالر یا چار لاکھ 25 ہزار روپے ناقابل واپسی جمع کرانا ہوں گے۔ یہ رقم پراسیسنگ فیس کی مد میں وصول کی جائے گی۔ درخواست گزار کو یکم اکتوبر 2011 تک کوالی فیکیشن اسٹیٹمنٹ بھی جمع کرانا ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.