تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:57

لاہور ہائیکورٹ میں نئے آئی ٹی سنٹر کا افتتاح

جنگ نیوز -
لاہور… چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز احمد چوہدری نے منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں نئے آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج صاحبان‘ شیخ عظمت سعید‘ عمر عطاء بندیال اور سید منصور علی شاہ کے علاوہ رجسٹرار ہائیکورٹ سہیل ناصر کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی محمد ناصر نے چیف جسٹس کو نئے آئی ٹی سنٹر کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سائلین اور عام شہریوں کو اس نئے آئی ٹی سنٹر پر تمام کیسوں کی تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں نئے دائر ہونیوالے کیسوں سمیت زیر سماعت و زیر التواء کیسوں کے حوالے سے تمام ریکارڈ موجود ہو گا۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے بتایا کہ آئی ٹی سنٹر میں جلد ہی ایک کال سنٹر قائم کیا جائیگا۔ جس پر اندرون ملک و بیرون ملک سے ٹیلی فون کالز پر معلومات فراہم کی جائینگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.