16 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:8
لاہورا سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،5.73پوائنٹس کا اضافہ
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔مجموعی طور پر109کمپنیوں کا کاروبار ہوا21کمپنیوں کے َحصص میں اضافہ17کے حصص میں کمی جبکہ71کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس5.73پوائیٹس کے اضافہ کے ساتھ2814.52پر بندہوا۔ مارکیٹ میں کل10 لاکھ4ہزار617حصص کا کاروبار ہو اگزشتہ ر وز9لاکھ39 ہزار288حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں لوٹی پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈکے1لاکھ80 ہزار133 حصص۔این آئی بی بنک لمیٹڈکے1لاکھ45ہزار 444حصص جبکہ نیشنل بنک آف پاکستان کے1 لاکھ44 ہزار855 حِصص فروخت ہوئے ۔ سب سے زیاد ہ اضا فہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا ۔ جسکی قیمت8.00 روپے بڑھ گئی اور سب سے زیا دہ کمی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 26.95 روپے کم ہو گئی ۔