تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26

ڈینگی خطرناک مرض نہیں عوام خوف زدہ نہ ہوں،ای ڈی اوہیلتھ لاہور

جنگ نیوز -


لاہور…ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر عمر فاروق خان نے کہا ہے کہ ڈینگی خطرناک مرض نہیں، عوام خوفزدہ نہ ہوں ،لاہورمیں میڈیا بریفینگ کے دوران ڈاکٹر عمرفاروق نے کہا کہ ڈینگی کے بارے میں خواہ مخواہ خوف پایا جاتا ہے حالانکہ یہ مرض خطرناک نہیں، اس مرض پر میڈیا، محکمہ صحت، واسا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور عوام کے تعاون سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے کروا رہے ہیں، عوام کو بھی آگاہی دی جارہی ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.