16 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26
شادی کے بعد پہلی عید ہو گی ،عمر گل
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شادی کے بعد پہلا رمضان ہے، وہ اہلیہ کو کافی مس کر رہے ہیں۔ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دلہن کو کافی تحفے دلا چکے ہیں اب دیکھتے ہیں وہ مزید کتنی فرمائشیں کرتی ہیں۔مایہ ناز بولر کا کہنا ہے کہ پہلے دس روزے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا، اس کے بعد ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کے لئے کراچی آگیا۔عمر گل کا کہنا ہے ان کی اہلیہ بحیثیت پروفیشنل کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا بہت احساس کرتی ہیں۔جیو کے نمائندے سے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بیگم کے ساتھ پہلی عید ہے، وہ انہیں کافی تحائف دے چکے ہیں مستقبل میں مزید کیا فرمائش ہونگی یہ دیکھنا ہے۔