16 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26
کشمیر پر مذاکرات کیلئے بھارتی آمادگی ہماری فتح ہے،منظور وٹو
جنگ نیوز -
گلگت…گلگت اور بلتستان سے متعلق امور کے وزیر منظور وٹو نے کہاہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے آمادہ کرلینا ہی پاکستان کی کامیابی ہے اور مسائل حل کرلیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتخانے میں منعقدافطار ڈنر سے خطاب میں کہی۔ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق ان کا کہناتھاکہ صدر زرداری کے مدبرانہ رویہ کے سبب مختلف سیاسی جماعتوں کا اتحاد قائم ہے اور صورتحال پر قابو پایاجارہاہے۔