تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26

زمبابوے نے بنگلہ دیش کو تیسرا ایک روزہ میچ بھی ہراکر دیا

جنگ نیوز -


ہرارے…تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے نے بنگلا دیش کو پانچ رنز سے شکست دیکر سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔ہرارے اسپورٹس کلب میں بنگلا دیش کے قائد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی،ان کے بولرز ہوم ٹیم کو 250رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب ہوئے،ٹائیبو نے 83اور مساکدزا نے 74رنز کی شاندار اننگز کھیلی،روبیل اور شکیب نے دو دو وکٹ لئے،جواب میں مشفق الرحیم کی شاندار سینچری بھی بنگلا دیش کو شکست سے نہ بچا سکی،پوری ٹیم 245 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی،مشفق نے101رنز بنائے ،تمیم اقبال 44رنز بنا سکے ، زمبابوے کی جانب سے یوٹسیا نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا،پانچ رنز کی فتح کے ساتھ زمبابوے نے پانچ میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے










متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.