17 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:32
پیرو:غیرقانونی وڈیو گیمز پر پابندی ،سیکڑوں مشینیں تباہ
جنگ نیوز -
لیما ... بچے وڈیو گیمز کے دیوانے ہوتے ہیں، لیکن جب ان کی دیوانگی حد سے بڑھ جائے تو والدین بیزار ہوجاتے ہیں، اسی لیے پیرو کی حکومت نے غیرقانونی وڈیو گیمزمشینوں پر پابندی لگادی۔پیرو کی حکومت نے بچوں میں وڈیو گیمز کے بڑھتے ہوئے رجحان کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے،اس سلسلے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے سیکڑوں وڈیو گیم مشینوں کو بلڈوزر تلے روند ڈالا، اور جو تباہ ہونے سے بچ گئیں انھیں ہتھوڑے مار کر پرزے پرزے کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی وڈیو گیمز سے بچوں میں جوئے کی عادت پڑ رہی تھی۔