تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:32

بھارت:گرفتار سماجی کارکن انا ہزارے نے مشروط رہائی کو مسترد کردیا

جنگ نیوز -


نئی دلی ... بھارت میں کرپشن کیخلاف مہم چلانے والے گرفتار سماجی کارکن انا ہزارے نے حکومت کی جانب سے مشروط رہائی کو مسترد کردیا۔ ہزاروں شہری رات بھر انا سے اظہار یکجہتی کیلیے تہار جیل کے باہرہوگئے۔بھارت میں کرپشن کے خاتمے کیلیے مہم چلانے والے سماجی کارکن اناہزارے کودلی پولیس نے گزشتہ روز اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بھوک ہڑتال کیمپ میں شرکت کیلیے جارہے تھے۔اناہزارے نے حکومت کی جانب سے مشروط رہائی کو مستر د کردی ہے۔ سول سائٹی کے ممبران ،ساتھیوں اور دیگر ہزاروں شہریوں نے رات بھی اناہزارے سے اظہار یکجہتی کیلیے تہار جیل کے باہر جمع رہے۔تہار جیل کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،حکومت نے اناہزارے کی رہائی کے لیے 2 آپشزدیتے ہوئے کہا کہ انا ہزارے صرف پولیس کے مطالبات کے مطابق 3 دن کی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے یا نئی دلی چھوڑ دیں۔ انا ہزارے نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے پوری رات تہار جیل میں گزاری اور جیل میں انھیں الگ کمرہ دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارت کے مختلف شہروں میں ہزاروں شہری اناہزارے کی گرفتاری کے خلاف سٹرکوں پر نکال آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اناہزارے کرپشن کے خلاف شہریوں میں شعور اجاگر کرایا ہے اب یہ تحریک نہیں رکے گی۔ بھارتی ریاست اترپردیش،امرتسر،بنگوار میں ہزاروں شہریوں نے بغیر کسی رنگ ونسل اور مذہبی و سیاسی وابستگی کے اناہزارے کی کرپشن کے خلاف مہم کی حمایت کر رہے ہیں۔شہریوں کی اناہزارے کی حمایت میں مظاہرے سے حکومت کو پریشانی کا سامنا ہے ،ادھر انا ہزارے کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے جے پی پارک میں بھوک ہڑتال کی مطالبے سے نہیں ہٹے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.