17 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:32
میر پور: گھر کی چھت گرنے سے خاندان کے چار افرادجاں بحق
جنگ نیوز -
میرپور ... میر پور آزاد کشمیر میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق آج علی الصبح میر پور آزاد کشمیر کے سیکٹر ایف ٹو میں محمد صدیق نامی شخص کے گھر کی چھت خستہ حال ہونے کے باعث گر گئی۔ جس کے نتیجے میں محمد صدیق ،اس کی بیوی اور دو بچے ڈیڑھ سالہ نوید اور چارسالہ بیٹی مصدق ملبے تلے دب گئے۔واقعے کی اطلاع ریسکیو ٹیموں کو دی گئی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم اس دوران ملبے تلے دبے چاروں افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے باعث متاثرہ مکان کی چھت بوسیدہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔