تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:54

کراچی:پانچ افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاشیں برآمد،ایک شخص قتل

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاشیں ملی ہیں،مقتولین کو اغوا کرنے کے بعد گولیاں مار کرہلاک کیاگیا جبکہ شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ فیروزآباد کی حدود میں واقع پی ای سی ایچ ایس بلاک 2سے ایک شخص کی لاش ملی، جس کے20 منٹ بعد ہاشو سینٹرصدر کے قریب سے دوسری لاش ملی،پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کو ملزمان موٹر سائیکل پر بٹھا کر لائے تھے،اس واقعے کو 15 منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ گارڈن میں واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب سے ایک اور شخص کی لاش ملی،آدھے گھنٹے بعد طارق روڈ کے علاقے سے مزید 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں،،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کو ہاتھ پاوٴں باندھنے کے بعد سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیااورانھیں جو رسی باندھی گئی وہ بھی ایک ہی طرح کی ہے، مقتولین کوقتل کرنے کے بعدلاشوں کو رہائشی علاقوں میں پھینکا گیا۔دوسری جانب شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.