17 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:54
شام اور لیبیا میں مداخلت سامراجی جارحیت ہے،احمدنژاد، شاویز
جنگ نیوز -
شام اور لیبیا میں مداخلت سامراجی جارحیت ہے،احمدنژاد، شاویز
کراکس…ایرانی صدر احمدی نژاد اور وینزویلا کے صدرہوگوشاویز نے کہاکہ مغربی ممالک کی شام اور لیبیا میں مداخلت سامراجی جارحیت ہے۔ونیزویلا کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ایرانی صدر احمد ی نژاد اور وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے ٹیلے فون پر بات چیت کی ،جس میں انھوں نے مغربی ممالک کی شام اور لیبیا پیدا کی جانے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے ان ممالک میں مغربی ممالک کی مداخلت کو سامراجی جارحیت قرار دیتے ہوئے ان ممالک میں امن کیلیے اقدامات پربھی اتفاق کیا۔دونوں رہ نماؤں نے رکن ممالک کی حیثیت سے پیٹرولیم برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک کے باہمی تعاون پر زور دیا۔