17 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:18
ہالینڈ:بلٹ پروف کھال بنانے کا کام شروع
جنگ نیوز -
ایمسٹرڈیم…ہالی ووڈ کی موویز میں سپرمین اور آئرن مین کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا ، کوئی گولی اْن پر اثر نہیں کرتی لیکن اب یہ سچ ہونے جارہا ہے کیونکہ سائنسدان ایسی انسانی کھال بنارہے ہیں جو بلٹ پروف ہوگی،ہالینڈ کی خاتون سائنسدان جلیلا ایساڈی کہتی ہیں کہ وہ ایک ایسی انسانی کھال تیار کررہی ہیں جس پر گولی اثر نہیں کرے گی۔ جلیلا ایساڈی کے مطابق وہ مکڑی کے جال جیسا دھاگا بنارہی ہیں۔ یہ دیکھنے میں تو دھاگا ہوگا لیکن اسٹیل سے دس گنا زیادہ مضبوط ہوگا۔ اس سلسلے میں فارنسک ماہرین کی بھی مدد لی گئی ہے۔ مکڑی کے جالے جیسے دھاگے کو انسانی کھال پر چڑھادیا جائے گا جو پانچ ہفتے میں انسانی کھال جیسا ہوجائے گا۔