17 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:18
کراچی : تشدداور فائرنگ ،چند گھنٹوں میں 6افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 6 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ،پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 اور طارق روڈ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جنھیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔مقتولین کی شناخت کامران ،ثاقب اور شاہنواز کے نام سے ہوئی ہوئی جو لیاری کے رہائشی تھے اور گزشتہ رات خریداری کے لئے طارق روڈ گئے تھے۔ سولجر بازار کے علاقے سے بھی ایک نوجوان کی ہاتھ پاوں بندھی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت شہاب الدین کے نام سے ہوئی ہے۔صدر میں بھی ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود میں ملیر ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔مقتول کی شناخت نا ہو سکی ہے۔