تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:18

سلوبھائی ایک بار پھر 20 سال پرانے لکی فرینڈ کے ساتھ

جنگ نیوز -


ممبئی…بالی ووڈ کے دبنگ ہیروسلمان خان ایک بار پھر بیس سال پرانے ساتھی کے ساتھ نظر آئیں گے،ان کا یہ لکی فرینڈ کون ہے،آئیے دیکھتے ہیں،عروج ہو یا زوال بالی وڈ کے سلوبھائی نے سب کچھ چھوڑا،لیکن نہ چھوڑا تو اپنے اس لکی چارم کا ساتھ، بیس سال کا عرصہ کچھ کم نہیں ہوتا،اس دوران ان کی کچھ فلمیں پٹ گئیں کچھ سپرہٹ رہیں لیکن ان دونوں کا ساتھ قائم رہا، سلوبھائی نے کئی گرل فرینڈز بھی تبدیل کیں لیکن کبھی اپنے اس لکی بریسلیٹ کو نہ بدلا۔ درمیان میں کچھ عرصے کے لیے انھوں نے فلم دبنگ کے لیے اس کا ساتھ چھوڑا،لیکن اب اطلاعات ہیں کہ عید پر ریلیز ہونے والی ان کی نئی فلم باڈی گارڈ میں لکی بریسلیٹ پھر ان کے ساتھ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.