تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:18

آزادکشمیر:گھرکی چھت گرنے سے چارافرادہلاک

جنگ نیوز -


میرپور…میر پور آزاد کشمیر میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق آج صبح میر پور آزاد کشمیر کے سیکٹر ایف ٹو میں محمد صدیق نامی شخص کے گھر کی چھت خستہ حال ہونے کے باعث گر گئی۔ جس کے نتیجے میں محمد صدیق ،اس کی بیوی اور دو بچے ڈیڑھ سالہ نوید اور چارسالہ بیٹی مصدق ملبے تلے دب گئے۔واقعے کی اطلاع ریسکیو ٹیموں کو دی گئی جنھوں نے موقع پر پہنچ کر امداد ی کارروائیاں شروع کیں تاہم اس دوران ملبے تلے دبے چاروں افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث متاثرہ مکان کی چھت بوسیدہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.