تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:29

ایف آئی اے دفتر میں بم کی افواہ پھیلانے والے افسر کیخلاف مقدمہ

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور پولیس نے ایف آئی اے آفس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرحمادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔یہ مقدمہ ڈاریکٹر ایف آئی اے لاہور محمد انعام کی درخواست پر تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ نمبر 760 میں 25 ٹیلی گرافک ایکٹ کی دفعہ لگائی گئی ہے،تاہم ملزم اسٹنٹ ڈائریکٹر حماد کو گرفتارنہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے ایف آئی اے حکام سے بم کی افواہ کے بارے میں استفسار کیا تھا اور فون پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.