تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:16

جونیئرکے تحت کام نہیں کرسکتا، مستعفی ہورہا ہوں، ڈی جی ایف آئی اے

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ڈی جی ایف آئی اے تحسین شاہ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جونیئر کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، اس لئے مستعفی ہورہا ہیجس پر چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ عدالت کو استعفے کی دھمکیاں نہ دیں اور جاکر کیس کی تفتیش کریں اور استعفیٰ دینا بھی تو متعلقہ حکام کو جاکر دیا جائے۔آج سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ میں ظفرقریشی کوتفتیش دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں این آئی سی ایل کیس کی تفتیشی ٹیم کے چاروں ارکان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،سپریم کورٹ نے تفتیشی ٹیم سے استفسار کیا کہ آپ پر کوئی دبا وہے تو بتائیں ، کس نے آپ کو چھٹی پر بھیجا ، جس پر تفتیشی ٹیم کے ارکان نے جواب دیا کہ چھٹی کے لیے کسی نے مجبور نہیں کیا، پہلے بھی کام کرتے رہے اب بھی کام کرینگے، دوران سماعت ایف آئی اے کے ڈی تحسین شاہ نے اپنا استعفیٰ عدالت میں پیش کردیا ،ان کا کہناتھا کہ تفتیشی ٹیم میں ایسوسی ایٹ ہوکرڈپٹی کے ماتحت کیسے کام کرسکتا ہوں، ادارے کا سربراہ ہوں ، کیسے ماتحت ہوسکتا ہوں، اس لئے استعفیٰ دے رہا ہوں۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ عدالت کو استعفے کی دھمکیاں نہ دیں ، جائیں جاکر تفتیش کریں۔ مونس الٰہی کی جانب سے بابر اعوان بطور وکیل پیش ہوئے ،انہوں نے سپریم کورٹ میں کہا کہ ظفرقریشی نے مونس الٰہی پرقتل کی سازش کرنے کاالزام عائد کیا، جوقتل کاالزام عائدکرے وہ تفتیشی آفیسرغیرجانبدارکیسے ہوسکتاہے،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب یہ معاملہ زیر سماعت آئے گا تو دیکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.