تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:39

صدراوباما کے بس ٹور کا دوسرا دن، ری پبلکن پرشدید تنقید

جنگ نیوز -


واشنگٹن…امریکا کے صدرباراک اوباما بس ٹور کے دوسرے روزتین سو میل کا سفر طے کرکے ریاست آئیووا پہنچ گئے اور امریکی معیشت کی تباہی کا ذمے دار رپبلکن پارٹی کو قرار دے دیا۔بس ٹور کے دوران منی سوٹا کے بعد صدر اوباما جب آج آئیووا پہنچے توعوام سے اپنے خطاب میں ری پبلکن پر خوب گرجے برسے، ان کا کہنا تھا کہ وہ معیشت کی بحالی کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن کانگریس میں موجود ری پبلکن ارکان انھیں کچھ نہیں کرنے دے رہے۔جہاں ایک جانب صدر اوباما خطاب کررہے تھے وہیں کچھ ہی فاصلے پر ری پبلکن کے پروگرام میں اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید کی جارہی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.