17 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:24
قصور:دریائے ستلج میں بھارت سے آنے والے پانی میں کمی
جنگ نیوز -
قصور…دریائے ستلج میں بھارت سے آنے والے پانی میں بتدریج کمی ہونے لگی ہے۔ قصور کے کئی سرحدی دیہات کا زمینی رابطہ بدستور منقطع ہے۔ گنڈا سنگھ کے مقام پر اٹھائیس ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔ قصور کے کئی سرحدی دیہات زیر آب آ گئے ہیں جن کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ ابھی تک کٹا ہوا ہے۔ لوگ متاثرہ علاقوں میں جانے کے لئے کشتیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ فصلیں زیر آب آنے سے ان کا بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے حکومت اس کا ازالہ کرے۔ ڈی سی او قصور کا کہنا ہے کہ پانی کم ہوتے ہی علاقے کا سروے کیا جائے گا اور تباہ ہونے والی فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ ڈی سی او نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو رپورٹ بھجوائی جائے گی جس کے بعد نقصان کا معاوضہ دیا جائے گا۔