تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:24

اسلام آباد، پنجاب ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور چند دیگر مقامات پر بارش کا امکان

جنگ نیوز -


اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، گوجرانوالا،سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالا، سرگودھا، پشاور، بنوں ، مالاکنڈ، ہزارہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں 40 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سلام آباد میں 30،سرگودھا24،کاکول 10، بالاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 9، مظفر آباد ، پشاور7 اور راول پنڈی میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.