17 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:24
دریا ستلج میں بہاولنگر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
بہاولنگر…بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے سیلابی پانی سے ضلع بہاولنگر میں دریا کے بہاوٴ میں اضافہ ہورہا ہے تاہم یہ نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی کے گردبہنے والے نالہ ڈیک میں آنے والا سیلابی ریلہ دریائے راوی میں جاگراتاہم ریلے سے ساٹھ سے زائد دیہات زیرآب اگئے ۔بہاولنگر کے آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ قصور میں داخل ہونے والا سیلابی ریلے کی شدت کم ہو رہی ہے، بہاولنگر ضلع میں بھی پانی کا بہاوٴ تیس ہزار کیوسک فٹ سے زیادہ نہیں ہوگا ،اس سے علاقے میں پانی کی صورتحال میں بہتری آئے گی،دوسری جانب نالہ ڈیک کے متاثرہ دیہات میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اورمختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے والے ایک سو بیس مریضوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے نالہ ڈیک میں 12 اگست کی رات میں چھوڑے گئے ریلے نے قلعہ احمدآباد سے لے کرناراوال کے گاوٴں بدھو ملی تک ساٹھ سے زائد دیہات میں فصلیں اور مکانات تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان دیہات میں نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیاہے ۔ پانی کھڑا رہنے سے ناراوال کے دیہات بنگالہ ،بریار، بدھو ملی کے لوگوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔