تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:46

وزیرخارجہ حناربانی کھرسے امریکی سفیرکی ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز…وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات‘ خطے اور خاص طور پر افغانستان کی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر اور امریکی سفیر کیمرون منٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات معمول کی تھی جس دوران دو طرفہ تعلقات‘ باہمی دلچسپی کے امور خطے خاص طور پر افغانستان کی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.