17 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:58
ٹیٹو بنوانے سے سخت نفرت ہے، جان ابراہم
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ انہیں جسم پر ٹیٹو بنوانے سے سخت نفرت ہے۔ بھارتی ویب سائٹ نے بالی ووڈ میں بہترین باڈی رکھنے والے اداکار کے ایک دوست کے حوالے سے کہا کہ جان ابراہم نہ صرف ٹیٹو بلکہ جو لوگ ٹیٹو بنواتے ہیں ان سے بھی نفرت کرتے ہیں۔ جان ابراہم کی سوچ ہے کہ جب انسان کو اپنے جسم کی حفاظت کرنا چاہئے نہ کہ ٹیٹو بنوا کر اسے تکلیف دی جائے۔