17 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:32
کرینہ کپور کا مومی مجسمہ برطانوی قصبے بلیک پول میں نصب کیا جا ئیگا
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپور کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تسا وٴ میوزیم کی بجا ئے برطانوی قصبے بلیک پول میں نصب کیا جائیگا۔ برطانوی اخبار کے مطابق کرینہ کپور کا مومی مجسمہ 15اگست کو مادام تساوٴ میوزیم میں نصب کیا جاناتھا تاہم مومی مجسمے میں کرنیہ کی لْک کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے اسے اب لندن کے مادام تساوٴ میوزیم میں نصب نہیں کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ اس مجسمے کی نقاب کشا ئی آئندہ اکتوبر میں ہوگی اور اسے بلیک پول کے مادام تساوٴ میوزیم میں رکھا جاے گا۔ ابتک 6 بھارتیوں کے مجسمے مادام تساوٴ میوزیمز میں رکھے جا چکے ہیں۔ ان میں سچن ٹنڈولکر، امتیابھ بچن، شاہ رخ خان، ریتیک روشن، سلمان خان اور ایشوریا را ئے شامل ہیں۔