تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:32

لاہور،زیرتعمیرمکان کی چھت گرگئی،بچہ جاں بحق ،2بچیاں زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…جنگ نیوز…لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔ بدھ کو پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں علی الصبح ایک زیر تعمیر مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں مکان میں سوئے ہوئے تین بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک بچہ محمد اویس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دو بچیاں زخمی ہوگئیں جن کی عمریں چھ سے نو سال کے درمیان ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق آزاد کشمیر باغ سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.