17 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:6
متحدہ کی حکومتی اتحاد میں واپسی،گورنر سندھ آج وزیر اعظم سے ملیں گے
جنگ نیوز -
کراچی…ایم کیو ایم کی وفاقی و صوبائی کابینہ میں واپسی کیلئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد آج وزیر اعظم گیلانی سے اہم ملاقات کر رہے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹے میں وہ دوسری بار صدرزرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔جیو نیوز کو اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایاہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے اسلام آبادمیں اپناقیام ایک دن بڑھالیاہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ رات کو صدر زرداری سے حتمی ملاقات کریں گے ، جس کے بعد صدر زرداری ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطہ کر کے ایم کیو ایم کے وزراء کے دوبارہ چارج سنبھالنے کاوقت طے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاق وصوبائی کابینہ میں ایم کیوایم کی واپسی رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔ گورنر سندھ نے گزشتہ رات صدر زرداری سے ملاقات کے بار ے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو تفصیلی بریفنگ دی اور ہدایات لیں۔