17 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18
”میرے برادر کی دلہن“ کا ورلڈ پریمئر دبئی میں ہوگا
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…بالی وڈ کی فلم ”میرے برادر کی دلہن“ کا ورلڈ پریمئر دبئی میں ہوگا۔ ”میرے برادر کی دلہن“ کی ریلیزکی تاریخ 9 ستمبر رکھی گئی ہے تاہم اس سے قبل دبئی میں ورلڈ پریمئر منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ورلڈ پریمئر میں اداکارہ کترینہ کیف ،عمران خان اور پاکستانی اداکارو گلوکار علی ظفر سمیت کاسٹ کے دیگر ستارے بھی شرکت کریں گے۔ فلمسازکا کہنا ہے کہ مذکورہ فلم میں ناظرین کو کترینہ کا راکنگ سٹائل بے حد پسند آئے گا۔