17 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18
اسلام آباد:بابراعوان نے ظفرقریشی کے خلاف پٹیشن دائر کردی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مونس الہی کے وکیل بابراعوان نے ظفرقریشی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ ظفرقریشی سے انصاف کی توقع نہیں لہٰذا تفتیش تبدیل کی جائے۔پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے مونس الہی کو ظفرقریشی کے علاوہ دیگر تمام تفتیشی ٹیم پر اعتماد بھی ہے۔