تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30

بڑے صنعتی اداروں کی پیداوار میں 1.14 فیصد اضافہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز…گذشتہ مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی پیداوار میں 1.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ وفاقی ادارہ شماریات(ایف بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق کوکنگ آئل کی پیداوار میں 6.17 فیصد، چائے میں1.50 فیصد، آٹے کی ملوں کی پیداوار میں 8.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح لیدر سول کی پیداوار میں 84.91، جوتے کی صنعت کی پیداوار میں 17.13 ، ٹائلٹ سوپ 6.28 جبکہ ٹیلی ویژن سیٹ کی سالانہ پیداوار میں 28.50 فیصد اضافہ ہواتھا۔ ایف بی ایس کی رپورٹ کے مطابق نٹنگ وول کی پیداوار میں 6.90 فیصد اور پلائی ووڈکی پیداوار میں6.72 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ مالی سال کے دوران کچھ صنعتی اداروں کی مجموعی پیداوار میں 1.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جوملکی صنعتی اداروں کی سالانہ کارکردگی میں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.