تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30

جاپان:مسلم لیگ ن کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب

جنگ نیوز -


ٹوکیو…عرفان صدیقی …پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے جاپان کے دارالحکومت میں پاکستان کے پینسٹھویں جشن آزادی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی بھی بڑی تعداد جشن آزادی کی تقریب میں موجود تھی ۔ تقریب میں مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان، سمیت دیگر عہدیداران جن میں میاں جاوید، شمس بٹ،چوہدری ظفر اقبال، رانا عابدمحمود، ساجد حسین کھکڑ، قدیر مغل، ملک خالد منور، ملک سلیم، میاں امجد علی تبسم، چوہدری عنصر، چوہدری اعجاز، ناصر چیمہ ،امتیاز جنجوعہ ،عامر عالم عیش، طاہر بشیر، میاں ابرار، خواجہ عمران اور اختر بٹ نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ ن ٹوکیو کے نومنتخب صدر شیخ ذوالفقار نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ تقریب کاآغاز دس سالہ حاجت علی نے اپنی سحر انگیز آواز تلاوت قران پاک کے ساتھ کیا ،بعد میں نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی ، جس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ تمام حاضرین نے مشترکہ طور پر پڑھا ۔بعدازاں مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنی تقریر میں پاکستان کے تاریخ اور موجودہ حالات میں پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی جبکہ دیگر عہدیداران نے بھی جشن آزادی کے حوالے سے پر اثر تقاریر کیں۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کے جشن آزادی کی خوشی میں خصوصی کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ، تقریب کا اختتام پاکستان کو ایک کامیاب فلاحی مملکت بنانے کے عزم کے ساتھ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.